Advertisement

ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم اور گیس کے شعبوں کے حوالے سے پیشرفت اور تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کاربن فٹ پرنٹ کافی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پانچواں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، متبادل توانائی پر مبنی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ٹائیٹ گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے لائحہء عمل تیار کیا جائے گا۔

 اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تیل اور گیس پائپ لائنز سے چوری کے انسداد کے لئے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بائیکس، گاڑیوں اور بجلی پر چلنے والی گھریلو مصنوعات کے حوالے سے پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے، پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز پر کام کیا جائے گا۔

Advertisement

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرول اور گیس کی تلاش کے عمل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے گا، پیٹرولیم اور گیس کے شعبے میں مسابقت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے اور بائیو فیولز کے فروغ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، تھر کول پاکستان کی توانائی کی  ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے تھر کول کی گیسیفیکیشن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھر کول کی ملک کے دوسرے علاقوں تک رسائی کے لئے ریلوے لائین کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version