Advertisement

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے، جبکہ کل 171 پروازوں کے ذریعے 35030 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریبا 19500، سرکاری عازمین حج 14900،  پرائیوٹ عازمین حج اور 630، خدام الحجاج مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے ہی، واضح رہے کہ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوا تھا جو 11 جون تک جاری رہا ۔

ترجمان کے مطابق قبل از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں، جبکہ سکھر اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔

171 ترجمان نے بتایا گیا کہ پروازوں میں سے 126 پروازیں وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں جبکہ قبل از حج آپریشن میں 45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Advertisement

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی، اس کے علاوہ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز  20 جون سے ہوگا جو  21 جولائی تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version