Advertisement

پاکستان غیرمشروط حمایت پر جنرل اسمبلی کے اراکین کا مشکور ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان غیرمشروط حمایت پر جنرل اسمبلی کے اراکین کا مشکور ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر مشروط حمایت پر جنرل اسمبلی کے اراکین کا مشکور ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیا گیا ہے، پاکستان غیر مشروط حمایت پرجنرل اسمبلی کے اراکین کا مشکور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر ہیں، اسحاق ڈار ودیگر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کی چین میں مختلف سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی اور علاقائی امورپر تفصیلی گفتگو ہوئی اور چینی باشندوں نے پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق بات چیت کی جبکہ 23 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترک ہم منصب خاقان فدان کی دعوت پر ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، ڈی 8 وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد غزہ کی صورتحال پر غور کرنا ہے، اسحاق ڈار غزہ میں جاری نسل کشی پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کریں گے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کا شہری آبادی کو نشانہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی انتہا پسندوں کا حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی قوانین کے تحت ذمہ داری ہے مذہبی مقامات کا تقدس یقینی بنائیں، پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version