Advertisement

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز واقعات؛ اویس لغاری نے محسن نقوی سے مدد مانگ لی

محسن نقوی

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز واقعات؛ اویس لغاری نے محسن نقوی سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھ کر خیبرپختونخوا گرڈ اسٹیشنز پر آنے والے واقعات پر مدد مانگ لی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ذمہ دار شخصیات گرڈ اسٹیشن کے احاطےمیں مظاہروں کی قیادت کررہی ہے، ایسے واقعات بجلی بندش پر مردان، چارسدہ، بنوں پشاور میں پیش آرہے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق سی ای اوپیسکو کی طرف سے بھیجی گئی ایک رپورٹ شیئر کی جارہی ہے، صوبائی اراکین نے عملے کو بجلی بحالی سے متعلق غیرقانونی احکامات دیے، یہ صورتحال گرڈ اسٹیشن اور عملے کی حفاظت کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

اویس لغاری نے خط میں کہا کہ پولیس ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کررہی، گرڈ اسٹیشن پر سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے اور غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ پیسکو اتھارٹی گرڈ اسٹیشن میں زبردستی داخل ہونے والے افراد پر مقدمےدرج کرے، پیسکو رپورٹ میں نامزد اسٹیشنز میں زبردستی داخل ہونے والوں پر مقدمے کیے جائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version