گھوٹکی: رونتی کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری

گھوٹکی: رونتی کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری
گھوٹکی میں رونتی کے کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گھوٹکی پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں پولیس کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔
دورانِ ٹارگیٹڈ آپریشن شر گینگ کے 2 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے، ہلاک ڈاکوں میں محب شرتوڈوشر شامل ہیں، جبکہ پولیس اور ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، اس کے علاوہ تین ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ افسران کی سربراہی میں پولیس کے جوانوں کی پیش قدمی جاری ہے۔
ایس ایس پی سمیر نورنے بتایا کہ ڈاکوؤں کی کئی کمین گاہیں مسمار کرکے نذر آتش کردیں گئیں ہیں جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل کچے کا رقبہ ٹارگیٹڈ آپریشن کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، اس کے علاوہ رونتی کا کچہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں ریاست کی رٹ مضبوط تر ہونے لگی ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق کچہ میں ڈاکو نے خفیہ پناہ گاہیں قائم کر رکھی تھیں، پولیس کے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے، جبکہ پولیس کو جدید اسلحہ، بکتر بند گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے۔
ایس ایس پی سمیر نورنے بتایا کہ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کچہ کے علاقے سے ڈاکوؤں اور اغواء کاروں، جرائم پیشہ عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

