Advertisement

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں برطانوی حکومت کے مختلف اداروں کے اشتراک سے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو بھی ہوئی۔

 سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے برطانوی اداروں کے تعاون اور اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت مستقبل میں باہمی اشتراک کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں برطانوی سرمایہ کار اداروں کی طرف سے سرمایہ کاری کی خواہاں ہے، جبکہ صوبے میں معدنیات،  توانائی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

سردار علی امین گنڈاپور نے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتی ہے، اس کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سرمایہ کاری کے پیچیدہ مراحل کو آسان بنانے پر کام کررہے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، جبکہ دہشتگردی سے مستقل نجات کے لیے لوگوں کو تعلیم اور روزگار دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے، جبکہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام کر رہے ہیں اور زراعت کے شعبے کو ترقی دے کر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے انہیں بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، تاہم نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار دینے کے لئے ڈونر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے جبکہ اس جنگ میں صوبے خصوصاً ضم اضلاع کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صوبائی حکومت اور برطانوی اداروں کے درمیان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

 واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ سید امتیاز حسین شاہ اور دیگر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version