Advertisement

آئندہ مالی سال کا سندھ بجٹ جمعہ 14 جون 2024 کے روز پیش کیا جائے گا

کراچی: آئندہ مالی سال 2024-25 کا سندھ بجٹ جمعہ 14 جون 2024  کے روز پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے، اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے تئیس کھرب سے زائد کا ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہے اس کے علاوہ ضلعی ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 30ارب روپے سے زائد کی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ کم سے کم اجرت 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویزہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے اور نئے منصوبے کم سے کم شروع کرنے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم، صحت، امن امان، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم شعبوں کو بجٹ میں اہمیت دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version