وزیراعلی پنجاب کی بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایت

وزیراعلی پنجاب کی بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایت
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھکاری مافیا کے خلاف قانون سازی کردی گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں بھکاری مافیا کے سرغنہ کی شامت آ گئی۔
ذرائع کے مطابق معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے اب سخت سزا پائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دیا ہے جس کے مطابق بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مذید سزا بھگتنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قراردیا ہے، اس کے علاوہ معصوم بچوں کے اعضاء ضائع کرنے اور زبردستی بھیک منگوانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دے دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کے لیے قانون موجود نہیں تھا، جبکہ اب سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News