Advertisement

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد: ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1032.03 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1495 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

26 مئی تا 05 جون کے دوران بلوچستان سے 146.36 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 139 کلو ہشیش، 7.36 کلو میتھ منشیات شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سے 15.97 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 7.7 کلو ہشیش اور 8.2 کلو میتھ شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے 77.57 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 54.42 کلو ہشیش، 14 کلو میتھ اور 9 کلو ہیروئن شامل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ پنجاب سے 41.32 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 29.8 کلو ہشیش، 8.4 کلو افیون اور 3.12 کلو میتھ شامل ہیں۔

متعلقہ اداروں نے سندھ سے 285.47 کلو منشیات ضبط کیں جن میں 3.47 کلو میتھ اور 282 کلو ہشیش شامل ہیں۔

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے  کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version