صدقہ جاریہ کرنا ہے تو دو درخت لگائیں، مصطفیٰ کمال

صدقہ جاریہ کرنا ہے تو دو درخت لگائیں، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ایک انسان کو اپنی زندگی میں 8 درخت لگانے چاہیے، صدقہ جاریہ کرنا ہے تو دو درخت لگائیں۔
مصطفیٰ کمال نے نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے ہم گرین کراچی حیدرآباد کے نام سے شجر کاری مہم شروع کرنے جارہے ہیں، ہم عوام کو گرین کمپین میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ بہت مصروف ہے اپنے کاموں میں، شجرکاری مہم میں وفاق سے کوئی امید نہیں لگائی ہے، قومی شجرکاری مہم کادائرہ کار ملک بھر میں بڑھائیں گے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید گرمی اور شدید سردی ہورہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان 28 جولائی کو ایکسپو میں یوتھ کنونشن کرنے جارہی ہے، جس میں 16 سے 28 سال کے نوجوانوں کو بلایا گیا ہے، یہ کنونشن نوجوانوں میں مایوسی کو ختم کرنے کے لئے ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم کنونشن میں ایسی چیزیں کرنے جارہے ہیں جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، رنگ نسل مسلک سے بالاتر ہو کر سب وہاں آئیں، جبکہ سرمایہ کاری بیرون ملک جانے سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران کے باعث بےروزگاری بڑھ رہی ہے، جبکہ اگلے 50 سالوں تک ملک کے فیصلے نوجوانوں نے کرنے ہیں، کراچی والے اب پاکستان کو بچانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، یوتھ پروگرام میں ہم نے فیڈرل گورنمنٹ سے مدد کے لیے کہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ہر ڈسٹرکٹ کا الگ ماحول ہے، ہم اسی ملک کے پودے لگائیں گے، جو ماحول اور ماہرین کی رائے ہوگی وہی پودے لگائیں جائیں گے، اس شہر میں اگر زرا سا بھی سایہ ہے تو ایم کیو ایم کی وجہ سے ہے، جو ماحول دشمن درخت لگانے کا الزام ہے دنیا بھر میں یہی لگے ہوئے ہیں، ہم مانتے ہیں کہ ہم نے ان درختوں کو ضرورت سے زیادہ لگا دیا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے الیکٹرک سے ملی بھگت کا ہم پر الزام لگایا جاتا ہے، ہم نے ہی ائی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا ہے، ہم ہر جمعے کی نماز کے بعد مظاہرہ نہیں کرتے، جو ہم پر الزامات لگاتے ہیں وہ عدالت میں ہمارے خلاف ثبوت پیش کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم اب پاور فل نہیں ہے اگر ہم نے کچھ کیا ہے تو ثابت کریں، 26 سو ارب روپے کا ائی پی پیز کے معاملے پر ٹیکہ لگا ہوا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز، بیروزگاری او رمہنگائی کامسئلہ ہے، جبکہ نئے قرضےکیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News