Advertisement

اقوام متحدہ میں پاکستان کے دو مستقل مندوب تعینات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے دو مستقل مندوب تعینات

پاکستان کی سفارتی تاریخ کا منفرد لمحہ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایک نہیں بلکہ دو دو مستقل مندوب تعینات کردیے گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی مستقل مندوب منیر اکرم کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی جاری ہے، حکومت پاکستان نے مستقل مندوب منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں ان کی کارکردگی کی بدولت فی الحال عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منیر اکرم اپنی تعیناتی کے دوران پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب بنوانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس میں سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے سفیر عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب مقرر کر دیا گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے موجودہ سفیر منیر اکرم مستقل مندوب جبکہ عاصم افتخار ایڈیشنل مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب متعین ہیں، مستقل مندوب منیر اکرم آئندہ ایک برس تک اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کریں گے،

Advertisement

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ 22 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھی مستقل مندوب منیر اکرم کا کلیدی کردار ہوگا، تاہم منیر اکرم کی واپسی کے بعد عاصم افتخار بطور مستقل مندوب اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version