پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی

پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ارکان قومی اسمبلی کی فہرست تیار کر لی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کردہ فہرست میں مجموعی طور پر 93 ارکان قومی اسمبلی کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
فہرست میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے 39 اور آزاد قرار دیے گئے 41 ارکان کے نام شامل کیے گئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے دو ارکان اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن کا نام بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ 8 آزاد ارکان کے نام بھی پی ٹی آئی کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی مرضی سے آزاد حیثیت برقرار رکھی۔
واضح رہے کہ فہرست میں دو ایسے ارکان کے نام بھی شامل ہیں جنہیں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا رکن ڈکلیئر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

