اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس پیچھے نہیں ہٹے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت بڑا نقصان ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس پیچھے نہیں ہٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے مگر تحریکیں آگے بڑھیں، اسرائیل کو برباد اور فلسطین کو آزاد ہونا ہے، اسماعیل ہنیہ پورے خاندان کے ساتھ تحریک میں شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 70 افراد شہید ہوئے، اسماعیل ہنیہ اپنی اہلیہ سمیت ڈٹے رہے، لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا ہوں گے، امریکہ اور اس کے ساتھی اس جذبے کو روک نہیں سکتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں 90 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں، فلسطین بارود کا ڈھیر بن گیا، امریکہ اور اسرائیل کے پاس آرمی ہے پھر بھی فلسطین جیت چکا ہے، اسرائیل اور امریکہ کا اسلحہ، اینٹلی جنس ناکام ہوچکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طاقت اب صرف مسلم حکمرانوں کی بےغیرتی ہے، کربلا میں حسینؑ کوشہید کیا گیا تو کیا اسلام کا راستہ رُک گیا تھا، حسین آج بھی زندہ باد اور یزید مردہ باد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ملک پر قبضہ ہوجائے تو اسلحہ اٹھانا جائز ہے، شہادت سے بڑھ کر موت نہیں، اسماعیل ہنیہ کا راستہ انقلاب کا راستہ ہے، مجھے پیغام ملا تھا کہ 3 اگست کو فلسطین کے شہداء کا دن منایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں 3 اگست کو فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کریں گے، دھرنا جاری رہے گا، دھرنا چھوڑنا انقلاب کا راستہ روکنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

