Advertisement

اس وقت ملک معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، احسن اقبال

اعلیٰ تعلیم یافتہ، ماہرین اور ہنر مند اساتذہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق تنخواہیں دینا ہوں گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

احسن اقبال کی زیرِ صدارت وزارت منصوبہ بندی میں کام کرنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

سیکٹر سپشلسٹس کی ایک سالہ کارکردگی اور فائیو ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں فائیو ایز پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کا ایک میکنزم تشکیل دیا جائے، ایکسپورٹ کو 60 بلین تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے ہر سطح پر بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں اپنے محصولات اور برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ فائیو ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے، 5 ایز فریم ورک میں برآمدات،توانائی،  ایکویٹی، ای پاکستان اور ماحولیات کے شعبے شامل ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ملکی ترقی کے لیے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں واضح اہداف کا تعین اور ان کا حصول ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورننس میں بہتری اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہم نے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version