Advertisement

رکن قومی اسمبلی فاروق ستار دو روزہ دورے پر عمان مسقط پہنچ گئے

رکن قومی اسمبلی فاروق ستار دو روزہ دورے پر عمان مسقط پہنچ گئے

سینئر مرکزی رہنماء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار دو روزہ دورے پر عمان مسقط پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے عمان مسقط میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا تفصیلی دورہ کیا، پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے اُن کو خوش آمدید کہا۔

فاروق ستار نے پاکستانی سفارت خانے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور سفارتی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سفارت خانے میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی گفتگو کی اور مسائل سن کر انہیں وزیر اعظم پاکستان تک پہنچانے کی ذمہ داری لی۔

فاروق ستار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی وطنِ عزیز کے لئے کی جانے والی کاوشیں نمایاں ہیں۔

Advertisement

فاروق ستار کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان عمان چیپٹر کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version