Advertisement

کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی

برہان وانی

کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی

کشمیر کے حریت رہنما برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی نکالی گئی۔

صوبائی دارالحکومت کراچی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں شہید برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما ایڈوکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا، تاہم شرکاء نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Advertisement

اس موقع پر ریلی کے شرکاء کی جانب سے جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔

ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق، جماعت اسلامی کے پرویز، راجہ اظہر، مفتی عثمان، سلیم الیاس، عبدالرحمن، فلسطینی فائونڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو، ڈاکٹر مریم، وزیر آزاد کشمیر امیر غفار لون، پیپلز پارٹی لائرزفورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version