ظلم کا نظام اور اشرافیہ کی مراعات ختم ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام اور اشرافیہ کی مراعات ختم ہونی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جاگیردار اور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے جبکہ تنخواہ دار طبقے کو تختہ مشق بنایا گیا ہے، حکومت کو ہر صورت میں بجلی کے بلوں میں کمی اور ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شوگر ملز گنا خریدنے کے بعد کسانوں کو پیسے نہیں دیتیں، صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے کسانوں کا استحصال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے سیاسی جماعتیں اپنے کاموں میں لگی ہوئی ہیں کسی کا ایجنڈا عوام نہیں، حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی بڑھاتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظلم کا نظام اور اشرافیہ کی مراعات ختم ہونی چاہیے، 12 جولائی کو عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حق دو عوام کو تحریک پاکستان کے عام آدمی کے حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

