کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کی ہلاکت کیخلاف دھرنا ختم

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کی ہلاکت کیخلاف دھرنا ختم
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں خاتون کی ہلاکت کیخلاف دھرنا ختم کردیا گیا۔
مقتولہ کے بھائی یعقوب سموں کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم کررہے ہیں، واقعے کے بعد سے ہماری کوئی بات نہیں سنی جا رہی، قاتلوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
یعقوب سموں نے بتایا کہ ہم اسی مقدمے میں شامل ہوکربیان نہیں دے سکتے، ہم نے احتجاج کیا، امید رکھی کہ انصاف کیا جائے گا، ہم معاملہ الله پرچھوڑتے ہیں۔
مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ ہمیں انصاف نہیں ملا، الله ہی بہترانصاف کرنے والا ہے۔ ایف آئی آرہماری مرضی سےنہیں ہوئی، اب ہم کسی سے انصاف کی امید نہیں رکھتے، پولیس ہی ہماری بہن کی قاتل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

