پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
پیپلزپارٹی نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا مختصر فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ قانون اور حقائق کے برعکس ہے، آئین و قانون کے تحت پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن، پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فریق تھے ہی نہیں، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن سپریم کورٹ نے دونوں کو ایک سیاسی جماعت سمجھا۔
مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم
دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ آزاد امیدواروں کو پی ٹی آئی کا امیدوار قرار دینا خلاف قانون ہے، آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں الیکشن کے کئی ماہ بعد انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی مہلت دینا خلاف قانون ہے۔
یاد رہے کہ 15 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

