ن لیگ کا پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ

ن لیگ کا پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جلد بیٹھک ہوگی، وفاقی وصوبائی حکومت ایک ہی موقف کو لیکر چلیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف معاملات پر ن لیگ کی دونوں حکومتوں کا ایک مؤقف ہوگا، پارٹی پالیسی، فیصلوں کے تمام حکومتی و جماعتی رہنما پابند ہوں گے، کوئی ذاتی رائے نہیں چلے گی، پارٹی موقف ہی اہم ہوگا جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا جا سکتا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی پر مختلف مؤقف سامنے آنے پر فیصلہ کیا گیا، آپریشن عزم استحکام پر بھی ن لیگ کے اندر مختلف آرا تھیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عطا تارڑ کے زیر صدارت میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام میڈیا ٹیم، وزراء، پارلمنٹرینز کو پہنچا دیا گیا۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور میڈیا ٹیم کے تسلسل کے ساتھ اجلاس ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

