Advertisement

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

  • فہد
  • شيئر

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت کے ساتھ مذکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، اسلام آباد انتظامیہ اور تحریک لبیک کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج پر موجود ہے، جبکہ حافظ سعد رضوی کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے حوالے سے مطالبات تھے۔

 رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی، جبکہ تحریک لبیک بھی ان کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کریں گے۔

 رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کے لئے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، جس میں ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا۔

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جبکہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیتن یاہو دہشت گرد ہے، ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، جبکہ مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات اور پروڈکٹس اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، اسرائیل کی مالی مددکون کررہا ہےکمیٹی پتہ لگائے گی، جبکہ ٹی ایل پی کے دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version