چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن تاحال پولیس لائینز میں زیر حراست ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا تو اس دوران بتایا گیا کہ بیرسٹر گوہر رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث ان کے ہمراہ پولیس لائینز روانہ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے کہا کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں آپ روانہ ہوسکتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ پولیس نے مجھے گھر چھوڑ دیا جبکہ سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن تاحال پولیس لائینز میں زیر حراست ہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچی، ان کے ساتھ وومن پویس بھی موجود تھی جبکہ بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات راؤف حسن سیکرٹریٹ میں موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری رؤوف حسن کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، مرکزی سیکریٹریٹ سے خواتین کارکنان کو بھی پولیس وین میں ڈال دیا گیا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا اور ریکارڈ گاڑیوں میں ڈال کر ساتھ لے گئی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ گرفتاری کی فوٹیجز بنانے پر صحافی کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا، تاہم گرفتاری کس کیس میں کی گئی؟ اس حوالے سے پولیس کا کوئی مؤقف سامنے نہ آسکا۔
اس حوالے سے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے، یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کے خلاف انصاف لائیرز فورم کے وکلاء جی پی اوچوک میں احتجاجی مظاہرہ ختم ہوگیا، وکلاء نے مال روڈ کو کھول دیا ہے۔
وکلاء کے احتجاج سے مال روڈ پر بدترین ٹریفک جام تھا جبکہ وکلاء کی جانب سے آئین اور قانون کی ہاسداری کے حق میں زبردست نعرے بھی لگائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

