Advertisement

پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے، قانونی مسودہ لانے کی تیاری

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے، قانونی مسودہ لانے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بے اثر کرنے کے لئے قانونی مسودہ لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں اور آزاد و سنی اتحاد کونسل کے اکثر ارکان کو پی ٹی آئی ارکان قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف حکومت نے سیاسی مورچہ بنانے کی تیاری کرلی ہے۔

نئے مجوزہ قانونی مسودے میں پی ٹی آئی ارکان قرار پانے والے ارکان کو بطور رکن پی ٹی آئی حلف اٹھانے یا قانونی شناخت سے روک دیئے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں الیکشن ایکٹ 2024 میں دوسری ترمیم شامل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کے 39 ارکان کو پی ٹی آئی رکن تسلیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Advertisement

حکومت پی ٹی آئی کے ارکان کو حلف اور شناخت سے روکتی ہے تو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن دونوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی۔

پارلیمانی امور کے ماہرین تقسیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو نیا حلف اٹھانا ہوگا یا نہیں، نئے پی ٹی آئی ارکان قرار پانے والے ارکان کو دوباہ بطور رکن پی ٹی آئی حلف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ماہرین پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی شناخت دستاویزات میں پی ٹی آئی ہوجائے گی نئے حلف کی ضرورت نہیں ہوگی، پی ٹی آئی ارکان نیا حلف لیں گے یا ان کو نئی جماعت کی شناخت ملے گی فیصلہ اسپیکر کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حکومت پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار اور اسپیکر کی رولنگ چیلنج نہ کیے جانے کا بیانیہ بنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version