Advertisement

کشمیری رہنما برہان وانی کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

برہان وانی

کشمیری رہنما برہان وانی کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

مظفرآباد: تحریک آزادی کشمیر کے عظیم کمانڈر برہان مظفر وانی کا آج آٹھواں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کشمیری عوام عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے “یوم مزاحمت” کے طور پر منا رہے ہیں۔

برہان وانی 8 جولائی 2016 کو کوکرناگ علاقے میں بھارتی فوجیوں کیخلاف دادِ شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام دارالحکومت کے ختم نبوت چوک چھتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور 313 کشمیری نوجوانوں کے ایک منظم دستے نے برہان وانی اور شہدائے جموں کشمیر کو سلامی پیش کی۔

کشمیری نوجوانوں نے قومی ترانوں پر پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے پرچموں کو بھی سلامی پیش کی اور بھارت کے زیرِ قبضہ جموں کشمیر کی آزادی کے لئے مزاحمت کا حلف بھی لیا اور آزادی کشمیر کے لئے پُرجوش نعرے بلند کیے۔

Advertisement

کشمیری نوجوان “بھارت سے لیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی، کشمیری مزاحمت زندہ باد زندہ باد، جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے، یہ جنگ ہے جنگ آزادی، برہان تیرے خون سے انقلاب آئے گا” جیسے لگا رہے تھے، کشمیر نوجوانوں نے “پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الاالہ ” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

بعدازاں پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے عزم کیلئے نوجوانوں کے درمیان “دوڑو آزادی کیلئے” دوڑ کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں 313 کشمیری نوجوانوں نے حصہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version