Advertisement

پاکستان نے جرمنی میں قونصل خانے پر حملے کو شرپسندوں کی کارروائی قرار دے دیا

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے جرمنی میں قونصل خانے پر حملے کو شرپسندوں کی کارروائی قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اپنے قونصل خانے پر حملے کو شرپسندوں کی کارروائی قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فرینکفرٹ میں اپنے قونصل خانے پر شرپسندوں کے حملے اور غنڈا گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان صورتحال کے تناظر میں جرمن حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایسی صورتحال دوبارہ رونما نہ ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ شر پسند پر قانونی نتائج کا سامنا کریں، پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ رہا کریں۔

ترجمان نے کہا کہ جرمن حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشنز اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Advertisement

دفتر خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جرمن حکام پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ کل کے واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کریں اور ان کے خلاف کارروائی کریں، سیکیورٹی کی خامیوں کے ذمہ دار افراد کو بھی جوابدہ ٹھہرائیں۔

واضح رہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول ڈالا، مشتعل افغان شہریوں کی جانب سے قونصیلت کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا گیا، حملے کے بعد افغان شہری قونصل خانے کے باہر لگا پرچم بھی اتار کر لے گئے۔

جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جبکہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version