نواز شریف کے ملک گیر دورے کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کو مل گئی

نواز شریف کے ملک گیر دورے کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنااللہ کو مل گئی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا تنظیم سازی کے لیے ملک گیر دورے کا شیڈول تیار کرنے کی ذمہ داری رانا ثنا اللہ کو مل گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ضلعی صدور سے رابطے کیے اور نواز شریف کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تجاویز طلب کیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے صوبائی قیادت کو رواں ماہ ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ دعوت دی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک گیر دورے کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد میاں نواز شریف تنظیم سازی کے لیے دورے کریں گے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے پارٹی میں اہم تبدیلیوں کے لیے واضح اشارہ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News