Advertisement

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے الگ الگ پیغام میں اس مرض سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے کیونکہ اسکی علامات ظاہر نہ ہونے سے اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس سے عالمی سطح پر ہر سال بڑی تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں۔

 صدر مملک نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے ہمارے ملک میں صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہیں، جبکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہمارے صحت کے نظام پر بوجھ پڑتا ہے۔

Advertisement

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اسکریننگ اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے، جبکہ اسکریننگ اور بروقت تشخیص سے پاکستان کے صحت عامہ کے نظام پر بوجھ کم ہوگا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ اٹھانے سے  پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، ہمیں عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے، اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، اسکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اسکے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، میڈیا، تعلیمی ادارے، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو ہیپاٹائٹس کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینا ہوگی، آئیے مل کر ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان بنانے کیلئے کام کریں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن، 2024 کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے آگہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس سال ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کا تھیم، “ہیپاٹائٹس انتظار نہیں کر سکتا” ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے لیے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں  اس بیماری کو ختم کرنے اور سب کے لیے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش وبا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے جگر میں سوزش پیدا ہوتی ہے اور اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

پاکستان میں ایک  بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی انفیکشن سے متاثر ہے، عالمی سطح پر 60 ملین ہیپاٹائٹس سی کیسز میں سے 10 ملین متاثرہ کیسز پاکستان میں ہیں۔ خدشہ ہے کہ اگر وائرل ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور خاتمے کے لیے ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو ہم جگر کے کینسر کی وبا بھی دیکھ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم، ہم نے آگاہی مہموں، ویکسی نیشن پروگراموں، اور جانچ اور علاج تک بہتر رسائی کے ذریعے وائرل ہیپاٹائٹس سے نمٹنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ تاہم، ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے، جلد تشخیص کو یقینی بنانا، اور سب کے لیے سستی اور قابل رسائی علاج فراہم کرنا ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میرے دور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جو کہ ایک سنگ میل ہے۔ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں  ہیپاٹائٹس کے حوالے سے جدید فلٹر کلینکس کے ساتھ گردے اور جگر کے مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس حوالے سے مجھے ایک ملک گیر مہم، جس کا مقصد ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنا ہے،  کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہماری توجہ جانچ اور علاج کے مراکز کی بہتری پر مرکوز ہو گی، مزید برآں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ فراہم کی جانے والی خدمات ہمارے شہریوں کی ضروریات کے مطابق ہوں۔  میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کے ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایچ سی وی سے متاثرہ افراد کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات کو کم کرنا ہے،  جگر کے کینسر اور اس بیماری سے قبل از وقت موت کے خدشات کو کم کرنا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ آئیے ہیپاٹائٹس کے اس عالمی دن پر،  ہم ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگہی، وائرل ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے اور اس بیماری کے بوجھ سے آزاد مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں متحد ہو جائیں۔ ہم سب مل کر ایک صحت مند اور زیادہ خوشحال قوم بن سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version