Advertisement

سندھ رینجرز اور پولیس کی کشمور میں بھیو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی

سندھ رینجرز اور پولیس کی کشمور میں بھیو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کشمور کچے کے علاقے میں بھیو گینگ کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دوران آپریشن بھیو گینگ کی جانب سے اغواء کیے گئے 3 ہندو تاجر بازیاب ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ بدنام زمانہ خطرناک انعامی یافتہ ڈاکو امداد عرف امدو بھیو اپنے بھائی نظیر عرف موالی عرف میانداد سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ 5 ساتھی زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو، غوثپور کے تین اغوا شدہ ھندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اغوا اور پانچ بینک ملازمین کے اغوا کا ماسٹر مائینڈ تھا، ہلاک ڈاکو پر 50 کے قریب اور بھائی پر 25 اغوا کاری، پولیس مقابلے، پولیس پکٹ پر حملہ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے کیسز تھے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ امداد بھیو کی لاش سول ہسپتال کندھ کوٹ منتقلی کے موقع پر شہریوں کی جانب سے پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس اہلکاروں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہریوں کی جانب سے جاری آپریشن کی کامیابیوں پر  رینجرز اور پولیس نے خیر مقدم اور جوانوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ فرار شدہ زخمی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version