آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پر عمل درآمد، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نےآئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکم جولائی سے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.7 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2024 کیلئے دیا تھا۔ جبکہ بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.7 سے بڑھا کر35.5 روپے فی یونٹ منظور کر رکھا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.5 روپے فی یونٹ تک بڑھایاتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال2022.23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال 2023.24 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا،ذرائع
ذرائع کے مطابق نیپراکی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی جبکہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو 10 جولائی تک بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News