Advertisement

بجلی کی قیمت میں7روپے 12پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیپرا نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے

بجلی کی قیمت میں7روپے 12پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرانے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا اتھارٹی اعداد وشمارکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کریگی۔ نیپرا اتھارٹی اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔  وفاقی حکومت بجلی کی قیمت کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کریگی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پرحکومت کی درخواست پراسلام آباد میں نیپرا میں سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ بجلی کی قیمت کا تعین 300 روپے فی ڈالرکی شرح پرکیا گیا، کیپسٹی پیمنٹس میں گزشتہ سال کی نسبت 38 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے لیے490 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، 86 فیصد گھریلو صارفین کو 4 سے 7 روپے تک ریلیف دیا گیا، ڈسکوزکے صارفین کو730 ارب کی کراس سبسڈی فراہم کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ ہم توٹیرف بڑھا رہے ہیں پھر یہ کم کیسے ہورہا ہے، جون کے مہینے کی ایڈجسٹمنٹ جولائی میں ختم ہوجائے گی۔ عام آدمی کو لگتا ہے کہ اس کا بل بڑھ جائے گا، ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوگا۔

Advertisement

پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد بجلی صارفین کا بل جون کی نسبت کم آئے گا، ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی صارفین کا بل مزید کم ہوجائے گا، نیپرا نے گھریلوصارفین کیلئے 9 روپے 18 پیسے اضافہ تجویزکیا، وفاقی حکومت نے 200یونٹ تک اضافہ واپس کرایا، اب گھریلو صارفین کو4 روپے10 پیسےکا ریلیف ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version