Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ؛ 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، شہید کی عمر 24 سال ہے جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version