Advertisement

قیمتوں میں اضافہ، چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور

حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا

قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں مقررہ بینچ مارک سے 2 روپے 56 پیسے بڑھنے پر حکومتی کابینہ کمیٹی نےچینی کی برآمد معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن سےچینی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ حکومتی کابینہ کمیٹی شوگر ملز مالکان کومختص برآمدی کوٹہ معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت ای سی سی کے مقررہ بینچ مارک سے بڑھ چکی ہے، ای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کابینچ مارک 145  روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا، جبکہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 147 روپے71 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے پر برآمد فوری روک دی جائے  گی، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version