خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے۔
ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق ادائیگیوں پر پابندی، درآمدات کیلئے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں، ایکسچینج ریٹ بنیادی وجوہات قراردی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کو برآمدات و درآمدات کیلئے عالمی مارکیٹس میں مقابلے کے رجحان کی فضا کو دیکھنا چاہیے۔
ذرائع آئی ایم ایف نے بتایا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی صنعت کی پیداوار میں مزید ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے، جبکہ مقامی صنعتوں کی پیداوار بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش، انڈیا، ویتنام، تھائی لینڈ و دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی برآمدات انتہائی کم ہیں، پاکستان کو ٹیکسٹائل ایگریکلچر پراڈکٹس کے علاوہ دیگر شعبوں کی برآمدات بڑھانا ہوں گی، جبکہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں پرفارمنس زیادہ بہتر نہیں ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق آئی ایم ایف نے برآمدات بڑھانے کیلئے معاشی ٹیم سے پلان طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

