Advertisement

پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے کے لیے تیار

پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے کے لیے تیار

پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے کے لیے تیار

پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی دوڑ میں پاکستان ایئر فورس کی حریفوں پر واضح برتری برقرار ، جبکہ پاکستانی ایئر فورس جنوبی ایشیا میں ففت جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے والی پہلی فضائی قوت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس میں چینی ساختہ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ ایف سی 31 کی شمولیت کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جبکہ پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ اڑانے کے لیے تیارہیں، جنہیں چین میں تربیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ بیک وقت 2 ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی اپنے بیڑے میں شمولیت پر کام کر رہی ہے، ایف سی 31 یا جے 31 پاکستان ایئر فورس میں شامل ہونے والا پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف سی 31 طیاروں کی آئندہ برس پاکستان ایئر فورس میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، جبکہ پاک فضائیہ ایف سی 31 طیاروں کو بطور ملٹی رول فائٹر جیٹ استعمال کرے گی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ایف سی 31 سنگل سیٹ 2 انجن والا میڈیم سائز فائٹر جیٹ سمجھا جاتا ہے، پاکستان پہلے ہی چین کے تعاون سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کامیابی سے بنا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس میں جدید ترین ملٹی رول 4.5 جنریشن چینی ساختہ جے 10 سی بھی بہترین انداز میں انٹیگریٹ کیے جا چکے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان ایئر فورس کو ایف سی 31 جیسا جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ اپنے بیڑے اور کومبیٹ سسٹم میں انٹیگریٹ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

ایف سی 31 کی شمولیت سے پاک فضائیہ کو اپنے حریف پر جنریشنل گیپ کی صورت میں برتری حاصل ہوگی، بھارتی فضائیہ میں فی الحال کسی بھی ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی شمولیت کا آئندہ کئی برس تک کوئی امکان نہیں، جبکہ بھارتی فضائیہ کا تیجس پراجیکٹ بھی بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہے۔

 واضح رہے کہ چین کی پی ایل اے نیوی ایف سی تھرٹی ون کے نیول ورژن کو اپنے جدید ترین ائیر کرافٹ کیرئیر پر متعین کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version