اہم نوعیت کے فیصلے لینے کے لیے حکومت کے پاس عوامی حمایت نہیں، حافظ نعیم الرحمان

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس پیچھے نہیں ہٹے گی، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اہم نوعیت کے فیصلے لینے کے لیے حکومت کے پاس عوامی حمایت نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوا، لاوا پھٹ گیا تو انارکی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں، چاہتے ہیں منظم تحریک شروع کریں، عوام کو ریلیف دلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کا ایجنڈا مہنگی بجلی، گیس، پیٹرولیم لیوی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار ہے، احتجاجی تحریک کے لیے تاجروں کی مکمل حمایت درکار ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنےسے قبل یا بعد میں تاجروں کی مشاورت سے شٹر ٹاؤن کی کال دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

