Advertisement

ٹیکس بیس میں اضافہ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومتی ترجیح ہے، وزیر خزانہ

ٹیکس بیس میں اضافہ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومتی ترجیح ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس بیس میں اضافہ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومتی ترجیح ہے،۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی برطانوی انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر خزانہ نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالی سال 24 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 2.4 فیصد رہی، مالی سال 25 میں جی ڈی پی تقریباً 3.6 فیصد تک بہتر ہونے کی توقع ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اضافے کے ساتھ 9 ارب 40 کروڑ تک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی پاکستان نے کیپٹل مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا، جون 2024 میں ملک میں افراط زر کی شرح 12.6 فیصد تک کم ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کامیاب رہا، نئے لانگ ٹرم پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

Advertisement

وزیر خزانہ نے توانائی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خاکہ بھی پیش کیا گیا جبکہ ملکی معاشی ترقی میں ایس ائی ایف سی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version