Advertisement

فلور ملز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال؛ ملک بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند

فلور ملز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال؛ ملک بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند

فلور ملز ایسوسی ایشنز کی ہڑتال؛ ملک بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشنز نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کا آغاز کرتے ہوئے فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند کی دی ہیں۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے دو روز قبل چوہدری محمد یوسف ودیگر عہدیداروں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشنز عامر عبداللہ کا کہنا ہےکہ آج سے ملک بھر میں فلور ملز نے گندم کی پسائی کا کام بند کردیا ہے، اور آج سے ہم نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

عامر عبداللہ نے کہا کہ  آج سے کراچی سمیت ملک بھرمیں فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی ہے، جبکہ ہڑتال سے بھینس کالونیوں اور جانورون کے چوکر کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوگی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشنز نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آڑ کے ٹیکس کے نفاذ سے آٹا 8 سے 10 روپے فی کلو مہنگا ہوگا، اور فلور ملوں کی پسائی اس وقت تک نہیں شروع کریں گے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے۔

Advertisement

عامر عبداللہ نے کہا کہ فلور ملرز ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے، جبکہ ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں، ہم ٹیکس کی ادائیگی پہلے بھی کررہے ہیں مزید دے سکتے ہیں طریقہ کار پر اعتراض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version