پاکستان میں ہر طرح کا بحران پیدا ہوگیا ہے، شبلی فراز

عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے، ان کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں، شبلی فراز
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کا بحران پیدا ہوگیا ہے،اور اس بحران کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے الیکشن میں دھاندلی نے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، جب تک حقداروں کو پارلیمان میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا، یہ عدم استحکام مزید گہرا ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ پوری دنیا میں تنقیدہورہی ہے یہ کیسے انتخابات ہوئے تھے، جبکہ الیکشن کمیشن آئینی ذمےداری پوری کرنےمیں ناکام رہا۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اس عدم استحکام کی بنیادی وجہ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہونا ہے، استحکام تب آئے گا جب صحیح معنوں میں عوامی نمائندے پارلیمینٹ میں آئیں گے۔
شبلی فراز نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمیں تشویش ہےکیس کو لمبا کیوں کیا جارہا ہے جبکہ کیس کولمبا کرنے سے عدم استحکام مزید بڑھےگا، اس کے علاوہ کیس کی سماعت جلدکی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

