Advertisement

بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کہاں تک پہنچی؟ فافن کی رپورٹ جاری

فافن

بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کہاں تک پہنچی؟ فافن کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ اجلاس میں 179 قانون سازوں نے تجاویز پر بحث میں حصہ لیا جبکہ اپوزیشن کے قانون سازوں نے بحث کیلئے 52 فیصد حصہ لیا۔

فافن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجٹ پیش کرنے اور ایوان سے منظوری سمیت تقریباً 48 گھنٹے کارروائی ہوئی، پی پی 40، ن لیگ 37 اور متحدہ کے 18 ارکان نے بجٹ پر بحث کی جبکہ جے یو آئی 5 اور 5 آزاد ارکان نے بھی بجٹ بحث میں حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق قانون سازون نے تقریروں میں بجٹ تجاویز پر تنقیدی خیالات کا اظہار کیا، تنقید حکومتی اور اپوزیشن بینچوں دونوں اطراف سے کی گئی۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کل بجٹ کی کارروائی کے 2 فیصد پر محیط تھی جبکہ اپوزیشن کے قانون سازوں نے 4 22 کٹوتی تحریکیں پیش کیں اور اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحریکیں ناکام ہوگئیں۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اضافی گرانٹس 23-2022 اور 24-2023 بغیر کسی بحث کی منظوری کی گئیں، ایوان نے مقررہ قانون سازی کا طریقہ کار معطل کر کے 5 سرکاری بل منظور کیے جبکہ بجٹ سیشن میں 3 قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version