ایم کیو ایم نے کراچی کی کوئی خدمت نہیں کی، سعید غنی

ایم کیو ایم نے کراچی کی کوئی خدمت نہیں کی، سعید غنی
وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کی کوئی خدمت نہیں کی ہے۔
سعید غنی نے کی میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اندھوں کانوں کونوکریاں دی، اور نفرت کی سیاست آگے بڑھانےکی کوشش کی، جبکہ نفرت کی سیاست کا سبق انہیں بانی متحدہ نے پڑھایا تھا۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ ان کا عزیز آباد کورنگی میں بھی نام لینے والاکوئی نہیں، جبکہ کوٹہ سسٹم کا آغاز لیاقت علی خان نے کیا، اور آئین میں بھی کوٹہ سسٹم شامل تھا۔جب بھی صوبے میں بہتری آنا شروع ہوتی ہے ایم کیو ایم زہر اگلنے لگتی ہے۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کنٹرول میں تھے پھر شروع ہوگئے، جبکہ ایم کیوایم نےمختلف زبانیں بولن ےوالوں کولڑایا۔
سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملات بہتر ہونےپر یہ پھر سے زہرا گلنے لگتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت نے خالی اسامیوں کو پر کرنےکا اشتہاردیا۔
وزیربلدیات سندھ ملازمتیں دینےکاسلسلہ قانونی طریقہ کارکے مطابق شروع کیا، اس کے علاوہ سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اچھی بات نہیں جبکہ سیاسی ورکرکی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔
وزیربلدیات سندھ نے یہ بھی کہا کہ حکومت جانے سےکچھ روز قبل ایم کیوایم نےعدالت میں کیس کیا، ایم کیو ایم نے لکھاپی پی الیکشن پر انداز ہونےکے لیے نوکریاں دے رہی ہے۔
سعیدغنی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اس بنیاد پر ملازمتوں کاعمل روک دیاتھا، اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے خود نوکریوں پر دوبارہ سے پابندی عائد کی۔
وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا منتخب حکومت یہ سلسلہ آگے بڑھائےگی جبکہ عدالتی فیصلہ ایم کیو ایم کی مرضی سے نہیں آیا۔
سعیدغنی نے یہ بھی کہا کہ سکھر آئی بی اے پاکستان کی سب سے مستند ٹیسٹنگ سروس ہے، جبکہ کابینہ نے محکمہ قانون کو کہا 11 ماہ گزرنےکے باوجود کیس نہیں چل رہا ہے اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ نے ججز بھی سکھر آئی بی اے کے ٹیسٹ پر بھرتی کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

