ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے۔
مراد علی شاہ نے یوم عاشور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا امن و سلامتی اور عظیم قربانی کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلام کی سربلندی کی سب سے بڑی نظیر ہے، واقعہ کربلا دنیا ئے عالم کے مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے، ہمیں ایک ہوکر اس کا خاتمہ کرنا ہے، اسلام ہر طرح کی دہشتگردی کی ممانعت کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئیں یہ عہد کریں کہ ہم حضرت امام حسین ؓ کے نقشِ قدم پر چل کر اپنے لوگوں کی بھلائی و خوشحالی کے لیے ہر طرح کی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

