Advertisement

گاڑیاں، مفت بجلی پیٹرول آپ لیں، اس عوام کا کیا قصور ہے، حافظ نعیم

گاڑیاں، مفت بجلی پیٹرول آپ لیں، اس عوام کا کیا قصور ہے، حافظ نعیم

گاڑیاں، مفت بجلی پیٹرول آپ لیں، اس عوام کا کیا قصور ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گاڑیاں، مفت بجلی پیٹرول آپ لیں، اس عوام کا کیا قصور ہے۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم  الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے عزت افزائی کی، جماعت اسلامی اور بارز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ چلتے ہیں، الیکشن یا تو بارز میں  ہوتے ہیں یا پھر جماعت اسلامی میں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چائیے، اسٹوڈنٹ کی اگر طاقت دیکھنی ہے تو بنگلہ دیش کے آج اسٹوڈنٹ کو دیکھ لیں، جبکہ چالیس سال سے پاکستان میں اسٹوڈنٹ یونین نہیں ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے رحم و کرم پر کوئی اداروں نہیں ہونا چائیے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہم کئی عرصے سے کورٹ میں دھکے کھا رہے ہیں ملک میں فارم 45 کی حکومت ہونی چائیے فارم 47 کی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ جنہیں نہیں جتایا گیا، وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بارگیننگ شروع کر دیں، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ریاست کا مطلب پاکستانی عوام ہے، پاکستان کی عوام کے پاس یہ حق  ہے کہ وہ اس ووٹ کی طاقت سے کس کو منتخب کرتے ہیں، جب ووٹ کی طاقت پر حملہ کیا جاتا ہے تو یہ حق چھن جاتا ہے ہم نے اس پر کام کرنا ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بار کو تقسیم نہیں ہونا چائیے تاکہ ہم جمہورہت کے لئے کچھ کر سکیں، 77سال ہو گئے پاکستان کو بنے ہوئے اور ہم ہر روز پیچھے جا رہے ہیں،  یہ جو ادارے تباہ ہوئے ہیں ان کے سربراہ ریٹائرڈ جرنیل بنتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ جذباتی باتیں نہیں ہیں، حالات کو بے قابو ہونے سے بچایا چائے، ٹیکس چور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھا ہے، تنخواہ دار 375 ارب روپے سالانہ انکم ٹیکس دیتا ہے اور جاگیر دار صرف 4 فیصد ٹیکس کیوں دیتا ہے، کھاؤ تم اور بوجھ پاکستانی عوام برداشت کریں ؟

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حالات کو بے قابو ہونے سے بچایا جائے عوام کو ان کا حق دیا جائے، اس ملک میں مسلط شدہ طرز حکمرانی ناکام ہوچکا ہے، بار کونسلز کو آئین و قانون کی حکمرانی کیلیے آگے بڑھنا چاہیے، بار کونسلز کو سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version