Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا ملازمین کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کا ملازمین کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملازمین کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام کیا ہے، سابق اسپیکرز اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے دور میں بھرتی ملازمین نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اسپیکرز کے ادوار میں خلاف قواعد600 سے زائد ملازمین بھرتی کیے گئے، ملازمین کی خلاف قواعد بھرتی کا ذمہ دار سابق اسپیشل سیکریٹری ایڈمن چوہدری مبارک نکلا، انہوں نے دونوں اسپیکرز اور فنانس کمیٹی کو گمراہ کیا۔

اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری یاسین سلیمی نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں افسران کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں بے قاعدگیوں اور ملوث افسران کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق خلاف قانون و قواعد ترقیاں حاصل کرنے والوں کی تنزلی کردی گئی ہے جبکہ اسپیکر نے اندرونی تحقیقات کے بعد کسی ملازم کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ افسران کی سزا ملازمین کو نہیں ملنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version