Advertisement

آئی پی پیز کا دھندا طویل عرصے سے چل رہا ہے، حافظ نعیم

آئی پی پیز کا دھندا طویل عرصے سے چل رہا ہے، حافظ نعیم

آئی پی پیز کا دھندا طویل عرصے سے چل رہا ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کا دھندا طویل عرصے سے چل رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گھر بار، بیوی بچوں کو چھوڑ کر سڑک پر بیٹھنا کسی کی خواہش نہیں ہے، حکمرانوں نے لوگوں کو سڑک پر آنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ پرامن سیاسی مزاحمت اور احتجاج آئینی حق ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکمرانوں کے مجبور کرنے پر لوگ احتجاج کرتے ہیں، حکومت نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بجلی کے بلوں نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے، حکومتی ادارے قوم کو ریلیف نہیں دے رہے، بجلی کے بل شہریوں پربم بن کرگررہے ہیں، مہنگائی25کروڑعوام کامسئلہ ہے، بجلی کی قیمت میں ہرصورت کمی کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ بجلی گیس مہنگی ہونے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، غریب آدمی موجودہ حالات میں ڈاکہ ڈالے یا خودکشی کرے، جماعت اسلامی قوم کی آواز بن کر احتجاج کر رہی ہے، جماعت اسلامی عوام کے حق کی بات کر رہی ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ دھرنا کے شرکا قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں، بجلی صارفین سے کیپسٹی چارجز کی وصولی سمجھ سے بالاتر ہے، ملکی دفاعی بجٹ سے زیادہ کیپسٹی چارجز ہیں، مطالبہ کرتے ہیں آئی پی پیز معاہدوں کا آڈٹ کرایا جائے، جن آئی پی پیز کے معاہدے قانون کے مطابق ہیں انہیں چلنے دیا جائے، جن آئی پی پیز کے معاہدے خلاف قانون ہیں انہیں کینسل کیا جائے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہ آئی پی پیز کیلئے چینی حکومت سے بات چیت کی جائے، چین پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر اور دوست ہے، حکومت چین کے ساتھ آئی پی پیز کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرے، آئی پی پیز کا مسئلہ حل طلب ہے اور ہونا چاہئے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ملک گیر دھرنوں کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، سوچ رہے ہیں ملک کے کس کس مقام پر دھرنے دیں، پارلیمنٹ ہاؤس ربڑ اسٹیمپ بن چکی ہے، حکومت نے مزدور کی اجرت 37000 مقرر کی ہے، وزیراعظم مزدور کا بجٹ تو بنا کے دیکھا دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وکلا اور علماء نے سے کہتا ہوں مل کر نکلیں اور مزاحمت کریں، کاروباری لوگ حق دو عوام کی تحریک کا حصہ بنیں، مذاکرات کے ساتھ دھرنا جاری رہے گا، پرامن سیاسی مزاحمت جاری رہے گی، واضح کر دوں مسئلہ حل ہونے تک جماعت اسلامی جان نہیں چھوڑے گی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے نام پر ٹال مٹول مت کرے، جماعت اسلامی سنجیدہ بات چیت کرنے والی جماعت ہے، آج لیاقت باغ میں جماعت اسلامی بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے، لیاقت بلوچ، امیر العظیم، فراست شاہ ،نصر اللہ رندھاوا مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں، مذاکرات کو معاملات ٹالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، حکومت سے مذاکرات کا پہلا دور آج ہونے سے جا رہا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کا طرز عمل معاملات کو سنوار اور بگاڑ سکتا ہے، حکومت پر منحصر ہے وہ کیسا دھرنا چاہتی ہے، یہ دھرنا مری روڈ سے ڈی چوک اور پارلیمنٹ ہاوس بھی جا سکتا ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا ملکی معیشت اور قوم کیلئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version