Advertisement

جماعت اسلامی کا دھرنا؛ مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا دھرنا؛ مذاکرات کی کامیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی، بجلی کی قیمت اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آج بھی پنڈال میں پہنچ گئے ہیں، کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی میں کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہوسکا، جماعت اسلامی نے دس مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے تھے۔

امیر جماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر سے دھرنا شروع کریں گے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور پھر ملتان میں دھرنا ہوگا۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کو دو روز کا وقت دے رہے ہیں، اپنے مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، تین اگست کو فلسطین اور پانچ کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version