مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کا 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ سامنے آجائے تو اس پر بہتر بات کی جا سکتی ہے، وکلاء نے جو اس کیس میں دلائل دیے ہیں وہ اپنی جگہ پر ٹھیک ہیں، عدالت نے اس پر کیا فیصلہ کرنا ہے وہ عدالت کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارے امید وار تھے اسمبلی کو پورا کرنے کے لئے الیکشن کمیشن نے ان کے حق میں فیصلہ دیا، مخصوص نشستوں پر حلف لے لئے گئے ہیں اب ان کو ختم کرنا بھی مناسب نہیں ہے، اگر مخالف جماعت بطور پارٹی انتخابات میں حصہ لیتی تو ہمارا کوئی اعتراض نہیں تھا، بطور پارٹی اپنے حصہ کی وہ نشستیں لیتے تو ہمیں اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ امریکی قراردادوں کی پاکستانی سیاست سے متعلق کوئی حیثیت نہیں ہے، امریکی ترجمان کے ہم اس پر عمل درآمد کے پابند نہیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیل کے خلاف بھی قراردادیں موجود ہیں ان پر کیا عمل در آمد ہوا ہے؟ وہاں کی مقامی لابنگ میں ایسی قراردادیں ہوتی ہیں،ہم اس کی اہمیت نہیں دیتے، ہمارا اپنا موقف ہے ایک آزاد اور خود مختار حیثیت میں اسی کو اہمیت دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آپریشن مسائل کا حل نہیں، اگر پہلا تجربہ ہوتا تو قوم مان لیتی، سوات اور جنوبی وزیرستان سے لیکر قوم نے قربانی دی اور اپنے گھر چھوڑ دیے، اپنے ملک میں نقل مکانی کی، مشرف کے دور میں جو غلط فیصلے کیے گئے آج قوم بھگت رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

