Advertisement

بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، شرجیل میمن

شرجیل میمن

بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، شرجیل میمن

سینئر  صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا ہے کہ  بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ 31 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔

سینئر  صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے بی آر ٹی ریڈ لائین منصوبے کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  31 اکتوبر تک کا م مکمل ہوجائے گا اور روڈ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے  منصوبے کے ترقیاتی کا کام جائزہ لیا   اور اس دوران انہیں   افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  نگراں  حکومت کی نااہلی،  سستی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر ہوئی۔لاٹ ون کے کانٹریکٹر نے دو ماہ مین کام مکمل کرنے کی تسلی کروائی تھی۔کام مکمل ہو چکا ہے،صرف شٹرنگ کا کام باقی ہے۔ ملیر کینٹ کا انڈر پاس مکمل تیار ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  نگراں  حکومت نے سات سے آٹھ مہینے تک اس منصوبے کو مکمل بند رکھا۔  اس منصوبے کو ری لوکیٹ کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ    ویسے یہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہونا تھا لیکن ڈسٹرب ہوگیا ۔ یہ پروجیکٹ ایشین بینک کے تعاون کے ساتھ کر رہے ہیں۔ نگران حکومت نے نااہلی کی انتہا کردی تھی، پورٹ پر بسز کھڑی تھیں، ہم نے پریشر دیا ،بیان دیا کہ  کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں  ہوگا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ   ریڈ لائین بی آر ٹی کا ساڑھے چھبیس کلو میٹر کا روٹ ہے۔ یہ بس سروس بائیو گیس پر چلے گی۔  ریڈ لائن بی آر ٹی پہلا پروجیکٹ ہے جو بائیوگیس پر ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ   اس منصوبے سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی کا وژن  ہےکہ کراچی کے شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر کریں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ  نے میٹنگ کی تھی کہ جتنے بھی کاریڈور ہوں وہ تیار ہوجائیں تاکہ عوام کو مسئلہ نہ ہو۔اس پروجیکٹ کے بارے میں لوگوں نے کہا تھا کہ یہ نہیں بنے گا۔ ہم اپنے وژن کے ساتھ ایسے پروجیکٹس کو آگے  لے کر جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ای وی ٹیکسیز شروع کرنے جا رہے ہیں۔مردوں کی الگ ہوگی اور خواتین کے لیے پنک ٹیکسی ہوگی۔ اس منصوبے سے جہاں جہاں مسائل ہیں وہاں حل کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version