حکومت کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی جب کہ اس موقع پر سرکاری تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
سرکاری تقریبات میں روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے منعقد ہوں گے، علاوہ ازیں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں بھی ہوں گی۔
واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا تین روزہ سالانہ عرس کا آغاز بھٹ شاہ میں ہر سال 14 سفر سے ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

