Advertisement

نیب اور سندھ حکومت نے مشترکہ کارروائی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب اور سندھ حکومت نے مشترکہ کارروائی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کی ہے۔

سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ملاقات ہوئی۔

  اس موقع پر چیئرمین نیب کے ساتھ ڈی جی نیب جاوید اکبر ریاض، ڈی جی کراچی فیاض قریشی اور ڈی جی آپریشن طارق بٹ شریک تھے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللہ انڑ، سیکریٹری جنگلات بدر جمیل، چیف کنزرویٹر ریاض وگن اور دیگر شریک ہوئے۔

  ملاقات میں بدعنوانی سے متعلق نیب تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محکمہ جنگلات کی 3.6 ٹریلین روپے کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے بات چیت بھی ہوئی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب، محکمہ جنگلات اور محکمہ ریونیو کے مشترکہ اقدامات سے غیر معمولی نتائج حاصل ہوئے ہیں، باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے کرپشن کا خاتمہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو صوبے میں جاری تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ مشترکہ کارروائی سے 3.6 ٹرلین روپے کی 18 لاکھ ایکڑ اراضی قبضہ سے چھڑا کر محکمہ جنگلات کو منتقل کر دیا گیا ہے، محکمہ جنگلات کی 98 فیصد اراضی کو ریونیو ریکارڈ میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب کے مطابق غیر قانونی 70 فیصد تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب اور سندھ حکومت نے مشترکہ کارروائی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کی ہے۔

  وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنے عزم کی تجدید کی۔

Advertisement

چیئرمین نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو حال ہی میں بازیاب کرائی گئی محکمہ جنگلات کی زمین کے ریونیو ریکارڈ کی نقول پیش کیں۔

 چیرمین نیب نے سرکاری اراضی کو بازیاب اور محفوظ کرنے میں نیب کے افسران اور سندھ حکومت کے محکموں کی کوششوں کو سراہا۔

مراد علی شاہ نے محکمہ جنگلات اور بورڈ آف ریونیو کو بازیاب کرائی گئی زمین کو محفوظ بنانے کی ہدایت دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انتظامیہ کو ہدایت دے چکا ہوں کہ سرکاری ایراضی کا ایک انچ بھی کسی کو قبضہ کرنے نہیں دونگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version