پاکستان کا شاہین دوم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا شاہین دوم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نے شاہین دوم بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ٹو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد دستوں کی تربیت اور مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کے ساتھ کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورسز کمانڈ کے افسر، اسٹریٹیجک تنظیموں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیابی پر سائنس دانوں اور انجینئرز کی تکنیکی مہارت کے ساتھ جذبے اور لگن کو سراہا۔
صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

